Skip to main content
صوبائی وزیر مواصلات / ایکسائزبلال افضل نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تفصیلی دورہ کیا
منڈی بہاﺅالدین،( )نگران صوبائی وزیر مواصلات / ایکسائزبلال افضل نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، آئندہ ان ترقیاتی سکیموں پر کام کیاجائے جن پر کم پیسے خرچ ہوں۔ موجودہ حکومت نے سالہا سال سے رکی ہوئی ملازمین کی ترقیاں ممکن بنائی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے صوبائی وزیر کو ضلع منڈی بہاوالدین کا تعارف، جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت ، گندم خریداری مہم،مردم شماری ، ایم سیز سروسز ،صحت و تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں اس وقت 31987.910ملین روپے کی کل 189ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں، اجلاس میں ڈی پی او رضا صفدر کاظمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ حافظ غلام مرتضیٰ، ایکسیئن بلڈنگ،ہائی وے کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے ضلع میں امن و امان کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی تفصیلی بریفنگ سننے کے بعد نگران صوبائی وزیر مواصلات و ایکسائز نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ا فسران سے کہا کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد ضلع میں صحت، تعلیم، روڈ انفراسٹرکچر ، ایم سیز سروسز،گندم خریداری مہم، سرکاری محکموں کی کارکردگی اور دیگر مفاد عامہ کے امور کے حوالے سے جائزہ لینا ہے ۔موجودہ حکومت کا بنیادی مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے تھانہ سٹی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے فرنٹ ڈیسک ، دفتر محرر اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایف آئی آر کا اندراج آسان تر بنا دیا ہے ، نگران حکومت نے تین ماہ میں عوامی خدمات کی بہترین فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔ پنجاب بھر میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ۔
Comments
Post a Comment